شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئےمقرر
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےسابق جج شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئےمقررکردی گئی۔پانچ رکنی لارجر بینچ نو دسمبر کو سماعت کرے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کےفیصلےکےخلاف سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو کرے گا۔جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کےبعد جسٹس سجاد علی شاہ لارجربینچ میں شامل ہوئےہیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کےخلاف تقریر پرعہدے سےہٹا دیا گیا تھا۔
شوکت عزیزصدیقی نے21 جولائی 2018 کوراولپنڈی بار میں خطاب کے دوران آئی ایس آئی پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےبھی ریاستی اداروں پرالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Array