کینیڈا میں بلوچ علیحدگی پسند خاتون رہنما کی گمشدگی، پراسرار موت
Reading Time: < 1 minuteکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں علیحدگی پسند بلوچ خاتون رہنما کریمہ بلوچ پراسرر طور پر مردہ پائی گئی ہیں۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ اتوار کو لاپتہ ہو گئی تھیں اور بعد ازاں ان کی لاش ملی تاہم پولیس نے یہ تصدیق نہیں کی کہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ ہے۔
کریمہ بلوچ کی عمر 37 برس تھی اور وہ سنہ 2015 میں ایک قاتلانہ حملے میں بچ نکلنے کے بعد کینیڈا چلی گئیں جہاں وہ خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہی تھیں۔
ان کو بی بی سی نے سنہ 2016 میں بااثر خواتین کی اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔
Array