متفرق خبریں

ہمیں جی ایچ کیو پر فخر ہے: وزیر ہوا بازی غلام سرور

جنوری 16, 2021 < 1 min

ہمیں جی ایچ کیو پر فخر ہے: وزیر ہوا بازی غلام سرور

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ فوجی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پاکستان کا ادارہ ہے اس پر ہمیں ناز ہے۔

سنیچر کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، پرامن احتجاج ان کا حق ہے، 2023 کا الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے کو نوٹس کیے بغیر یکطرفہ فیصلہ دے کر جہاز رکوایا، برطانوی اور کولالمپور عدالت میں کیس کی پیروی کریں گے۔

غلام سرور خان کے مطابق اپوزیشن کی تحریک پی ڈی ایم کچھ نہیں کر سکتی،ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، سینٹ انتخابات سے قبل استعفے بھی نہیں دے گی، ہماری باتیں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی گندگی اوپر سے نیچے تک پہنچی ہوئی ہے، حکومت اسے صاف کر رہی ہے،اگر ہم کہیں سب اچھا تو ایسی بات نہیں لیکن ہم سب اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے کے مہنگے معاہدوں میں کمیشن انھوں نے کھایا ہے ہم نے نہیں کھایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 35 سال تک اقتدار میں رہنے والے چوہدری نثار نے حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیں،عوام نے انھیں دوبارہ ووٹ دیا ہے تو اسمبلی جاکر ان کا حق نمائندگی ادا کریں یا استعفی دیں۔

سرورخان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں گیس کے کم پریشر اور پانی کی کمی جیسے مسائل دور کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، 110 کلومیٹر طویل راولپنڈی اسلام آباد رنگ روڈ کی تعمیر بھی رواں مالی سال میں شروع کردیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے