متفرق خبریں

بہن، بھائی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے نوجوان کی مبینہ خودکشی

جنوری 17, 2021 < 1 min

بہن، بھائی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے نوجوان کی مبینہ خودکشی

Reading Time: < 1 minute

ضلع راولپنڈی میں بہن بھائی کو قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے 19 سالہ نوجوان کی لاش نالے کے قریب سے مل گئی ہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے خودکشی کی ہے۔

اتوار کو تھانہ مندرہ کے علاقہ کوری دولال میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرنے کے بھائی، بہن کو قتل اور والدہ کو شدید زخمی کرنے والے ملزم کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے بظاہر خودکشی کی ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق معمولی جھگڑے پر24 سالہ بڑے بھائی حسن زیب اور 19 سالہ بہن اسماء اورنگزیب کو قتل کرنے والے ملزم احسن کی لاش برساتی نالے کے قریب سے ملی ہے۔

پولیس واردات کے بعد دن بھر ملزم کی تلاش میں رہی۔ ملزم کی لاش کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے جبکہ ملزم کے سر پر گولی لگنے کا نشان بھی موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزم نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ہے، فرانزک ٹیمیں موقع سے تمام شواہد جمع کر رہی ہیں۔

ملزم نے بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے ساتھ فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو بھی آج صبح زخمی کیا تھا،جس کے خلاف اس کے ماموں محمد قاسم کی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے