کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ، آٹھ ہلاک
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے حب میں قومی شاہراہ پر بیلہ کے قریب مسافر کوچ کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے میں نامی لیویز چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ 22 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث نمی لیویز چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے اور صوبے میں عام لوگوں نے سڑک کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مواقع پر احتجاج بھی کیا۔
Array