پاکستان24 متفرق خبریں

ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستیں واپس

جنوری 20, 2021 < 1 min

ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستیں واپس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستیں واپس لے لی گئی ہیں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ کسی کے ایجنٹ بن کردرخوست گزار بنے، وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھےلیکن تاثر درست نہیں گیا۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اشتہاری ملزمان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستیں دائر کرنے والے ہیومن رائٹس کمیشن اور پی ایف یو جے کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کےسامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، نئی بنیادوں پر دوبارہ دراخواست دائر کریں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن تاثر درست نہیں گیا۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔

وکیل نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنٹ بن کر درخوستگزار بنے، نئی بنیادوں پر وسیع تناظر میں درخواست دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر کرنے پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد کئی افراد نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے