متفرق خبریں

پی آئی اے نے طیارہ چھڑانے کے لیے 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے

جنوری 23, 2021 < 1 min

پی آئی اے نے طیارہ چھڑانے کے لیے 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کی لیز کی مد میں واجب الادا 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے ہیں اور حکام کے مطابق ادائیگی سے لندن کی عدالت کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

سنیچر کو پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا بتایا کہ ’پی آئی اے انتظامیہ نے پیری گرین کمپنی کو جمعے کے روز دو طیاروں کی لیز کی مد میں 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کمپنی نے ملائیشیا کی عدالت میں پی آئی اے کے اثاثے ضبط کرنے کا مقدمہ درج کر دیا تھا جس پر ملائشین عدالت نے پی آئی اے کے طیارےکو روکنے کی ہدایت کی تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے گذشتہ برس اکتوبر میں 90 لاکھ ڈالر کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا جبکہ پی آئی اے کا موقف ہے کہ کورونا وبا کے بعد ہوابازی کے شعبے میں بحران کے باعث اوور ہیڈ چارجز کم کیے جائیں جس پر کمپنی اور انتظامیہ کے درمیان تنازع کھڑا ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ’ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات جلد طے پائیں گے اور طیارے کو پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔‘

یاد رہے کہ پی آئی اے نے پیری گرین کمپنی سے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ لیز پر حاصل کیا تھا۔ جولائی 2020 سے لیز کی رقم ادا نہ کرنے پر کمپنی نے لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے