واٹس ایپ والا جج عظمت سعید براڈ شیٹ انکوائری سے دور رہے: مریم نواز
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جج عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ براڈ شیٹ کی انکوائری سے دور ہو جائے۔
بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عظمت سعید واٹس ایپ والا جج ہے۔
بیوروکریسی حکمرانوں سے آج بہت زیادہ تنگ ہے، بہنوئی کا پلاٹ ہو، ذاتی معاملات ہوں تو بیوکریسی ساری تبدیل کردی جاتی ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا لانگ مارچ پر ہم ایک ہیں، استعفوں کے حوالوں سے پہلے پیپلز پارٹی سے ان ہاؤس تبدیلی کو دیکھیں گے، ن لیگ اتنی آسانی سے ان کو جانے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس یا ایوان صدر قوم کی امانتیں ہیں،اگر رکھنا ہے تو بنی گالہ کو گروی رکھیں۔

