متفرق خبریں

ماضی معروف اداکارہ اور شان کی والدہ نیلو انتقال کر گئیں

جنوری 30, 2021 < 1 min

ماضی معروف اداکارہ اور شان کی والدہ نیلو انتقال کر گئیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور اداکارہ اور اداکار شام شاہد کی والدہ نیلو لاہور میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نیلو نے 12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھا تھا۔

اداکارہ نیلو نے فلم انڈسٹری کو کئی یادگارفلمیں دیں۔ وہ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں اور مشہور گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن پر فلمایا گیا۔

نیلو نے سرگودہا کےنواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام سنتھیا الیگزینڈر تھا جو فلمی دنیا میں آ کر نیلو بن گیا۔

نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن ان کو شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے ملی۔

کچھ اخبار نویسوں کے مطابق شاہ ایران کے سامنے رقص کے لیے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔

نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے