کابل ایئرپورٹ پر افراتفری میں امریکی فوج کی فائرنگ، پانچ ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئر پورٹ پر ہزاروں افراد ملک سے فرار ہونے کے لیے جمع ہو گئے، افراتفری اور بھگدڑ کے دوران سکیورٹی کے لیے تعینات امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے .
ایئر پورٹ پر سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے سمیت متعدد ایئر لائنز کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو امریکی فوجیوں نے کابل ایئر پورٹ پر اس وقت فائرنگ کر دی جب ہزاروں شہری افغانستان سے باہر جانے والی فلائٹس پکڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
Airport in #Kabul… Listen .. #kabulairport #Afghanistan pic.twitter.com/0hsDWNqOFS
— Natalie Amiri (@NatalieAmiri) August 16, 2021
ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’مجھے یہاں بہت ڈر لگ رہا ہے، وہ بہت زیادہ ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔‘
ادھر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کابل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کابل آپریشن معطل کر دیا ہے۔