پاکستان

آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں دھماکہ، بچوں سمیت 6 ہلاک

جنوری 11, 2025

آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے گھر میں دھماکہ، بچوں سمیت 6 ہلاک

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں گھر میں بنائی گئی آتشبازی کے سامان میں دھماکے سے دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق تھانہ پاہڑیانوالی کے قریب کوٹ پھلے شاہ میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے ایک گھر شدید دھماکے سے ساتھ جُڑے مکان کی چھت بھی گر گئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 30 سالہ رمشا ،25 سالہ اقرا، 32 سالہ عمران ،36 سالہ سمیرا بی بی، آٹھ سالہ حرم فاطمہ اور ایک ماہ کی پاکیزہ فاطمہ شامل ہیں۔

زخمیوں میں فرحان، 17 سالہ ہاشم ،14 سالہ محمد رضوان ،25 سالہ کامران ،35 سالہ رضیہ ، 4 سالہ عائشہ اور 6 سالہ محمد موسیٰ شامل ہیں۔

دھماکہ آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے گھر کی بالائی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو اور انتظامی محکموں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو پھالیہ، منڈی بہاوالدین اور گجرات کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے