پاکستان24 کھیل متفرق خبریں

یو ایس اوپن میں 18 سالہ کھلاڑی کی فتح، برطانیہ میں جشن

ستمبر 12, 2021

یو ایس اوپن میں 18 سالہ کھلاڑی کی فتح، برطانیہ میں جشن

عالمی ٹینس مقابلے یو ایس اوپن میں برطانیہ کی 18 سالہ کھلاڑی ایما راڈوکانو کی غیر معمولی کامیابی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے سے انگلینڈ میں جشن کا سماں ہے جہاں ملکہ برطانیہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نیو یارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن کے فائنل مقابلے میں 18 سالہ راڈوکانو نے کینیڈا کی 19 سالہ لیلہ فرنینڈز کو ہرایا اور سنہ 1977 کے بعد برطانیہ کی پہلی ویمن گرینڈ سلام سنگل چیمپیئن بنیں۔

ایما راڈوکانو ایسی پہلی چیمپیئن ہیں جنہوں نے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیل کر بڑے مقابلے میں جگہ بنائی ہو۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’فتح پر میری طرف سے مبارکباد، اتنی کم عمر میں بڑی کامیابی بہت اہم ہے اور یہ تمہاری سخت محنت اور کھیل سے لگاؤ کا ثبوت ہے۔‘

ایما کی کامیابی نے فٹبال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کیے گئے دو گول اور فتح کو بھی دھندلا دیا۔

اتوار کو برطانیہ کے بڑے اخبار کے صفحہ اول پر ایما راڈوکانو کی تصاویر اور کامیابی کی خبر نمایاں رہی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا سنسنی خیز مقابلہ تھا۔ ایما راڈوکانو کو بہت زیادہ مبارک ہو۔ تم نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ہم سب کو تم پر فخر ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے