پاکستان پاکستان24

نسوار کی قیمت میں سو فیصد اضافہ، ’اب تبدیلی آئے گی‘

ستمبر 24, 2021 < 1 min

نسوار کی قیمت میں سو فیصد اضافہ، ’اب تبدیلی آئے گی‘

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نسوار کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

نسوار فروشوں نے نسوار کے پیکٹ کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ منظر عام پر آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

دیر میں ضلع بھر کے نسوار فروشوں نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں نسوار دس روپے پیکٹ میں بیچنا ممکن نہیں رہا۔

نسوار فروشوں کے معاہدے کے مطابق نسوار پر تیار کرنے پر خرچ زیادہ آتا ہے اور دس روپے میں فروخت کرنا گھاٹے کا سودا ہے۔

سوشل میڈیا پر مہنگائی سے تنگ صارفین نے کہا ہے کہ اب تبدیلی آئے گی اور تحریک انصاف کے اولین حامی جو پختونخوا کے باشندے ہیں وہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے