پاکستان پاکستان24

پاکستانی طالبان سے مذاکرات جاری، معافی دی جا سکتی ہے: عمران خان

اکتوبر 2, 2021

پاکستانی طالبان سے مذاکرات جاری، معافی دی جا سکتی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت کالعدم تحریکِ طالبان کے کچھ گروپس کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انھیں معاف کیا جا سکتا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دراصل میں پاکستانی طالبان کے کچھ گروپس امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم بھی کچھ گروپوں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ ماہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو حکومت اس کے ارکان کو عام معافی دینے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کئی گروپوں کا مجموعہ ہے اور کچھ سے بات چیت جاری ہے۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا افغان طالبان ان مذاکرات میں مدد کر رہے ہیں تو وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چونکہ مذاکرات افغانستان میں ہورہے ہیں اس لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ طالبان کی مدد سے ہورہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے