سپیڈ 180، موٹروے پولیس کو خاتون ڈرائیور کی تلاش
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں موٹروے پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے عوام سے ڈرائیور کی شناخت میں مدد طلب کی ہے۔
ویڈیو میں بظاہر ایک خاتون ڈرائیور 180 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ایک منی ٹرک کو موٹروے پر دوڑا رہی ہیں اور پچھلی نشست پر بیٹھا فرد ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیور کی شناخت میں مدد کیجیے کیونکہ یہ معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔
اس پر سینکڑوں شہریوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے سکرین شاٹس شیئر کر کے لکھا ہے کہ یہ رہی خاتون ڈرائیور اور یہ اتنی بااثر ہیں کہ آپ کچھ نکیں کر سکیں گے۔
Appeal To Citizens:
NHMP has launched a manhunt for this driver. Please let us know if you have any idea who the driver and cameraman are!
It is a threat to society! PLEASE HELP@ICT_Police @PoliceAwam @hamzashafqaat @PakWheels @OfficialDPRPP pic.twitter.com/NBKshFOwAU— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) October 2, 2021
کئی شہریوں نے موٹروے پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون ڈرائیور مشہور جیپ ریلی ریسر ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے کیونکہ خاتون نے خود یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔