اہم خبریں متفرق خبریں

سپریم کورٹ: عمران خان کے لیے درخواست دائر کرنے پر 20 ہزار جُرمانہ

دسمبر 10, 2024 < 1 min

سپریم کورٹ: عمران خان کے لیے درخواست دائر کرنے پر 20 ہزار جُرمانہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا کی کسی جیل منتقل کرنے کے لیے دائر درخواست 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے خارج کر دی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رَکن جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست گزار شہری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل دوبارہ آئیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے والے درخواست گزار قیوم خان سے کہا کہ عمران خان کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تین وکلا آج بھی عدالت میں تھے، اُن کے کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار قیوم خان نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے جواب دیا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا، یہ پالیسی میٹر ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست گزار سے کہا کہ کل دوبارہ بھی آئیے گا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے