پاکستان پاکستان24

ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر تعطل جاری، وزیراعظم خوش

اکتوبر 14, 2021 < 1 min

ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر تعطل جاری، وزیراعظم خوش

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تعیناتی پر تعطل جاری ہے اور اس دوران وزیراعظم عمران خان اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر ہنستے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکمران اتحاد کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت کے لیے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس میں کی۔

وزیراعظم سے صحافیوں نے پوچھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کب ہوگا؟ تاہم عمران خان قہقہہ لگاتے ہوئے کمیٹی روم میں چلے گئے۔

اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ سول ملٹری تعلقات ٹھیک ہیں۔ حکومت اور آرمی کی بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔ ’ہم سیاسی طور پر سوچتے ہیں اور ان کا اپنا طریق کار ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا اگر سب اچھا ہے تو پھر وزیراعظم نے کس کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے؟  اس پر وزیر داخلہ نے کہا ’وہ وزیراعظم جا رہے ہیں ان سے پوچھ لیں۔‘

ایک صحافی نے پوچھا کہ یہ تعیناتی اتنی متنازع کیوں بنائی جا رہی ہے تو شیخ رشید نے جواب دیا کہ ’وزیراعظم سیاسی سطح پر سوچ رہے تھے ان کے کچھ سیاسی نظریات تھے دوسری طرف اصولی مسئلے تھے کہ آرمی کا طریق کار کیا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے