مالاکنڈ میں مقامی صحافی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
Reading Time: < 1 minuteمالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی محمدذادہ اگرہ کو قتل کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان نے صحافی محمدذادہ کو پیر کی شام گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
مقتول صحافی کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے درگئی ہسپتال منتقل کیا ہے۔
خیال رہے کہ مقتول محمد زادہ آگرہ نے ملاکنڈ میں ڈرگز مافیا، مقامی انتظامیہ کی کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں مقامی پولیس اور انتظامیہ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا تھا۔
Array