اہم خبریں

جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے مدمقابل

مارچ 5, 2025 < 1 min

جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے مدمقابل

Reading Time: < 1 minute

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا.

بدھ کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو بآسانی 50 ��� رنز سے شکست دے دی.

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے کیویز نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا، اوپنرز ول ینگ اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

نیوزی لینڈ کو ابتدائی نقصان آٹھویں اوور کی آخری گیند پر ول ینگ کی صورت میں ہوا، وہ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر راچن رویندرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ کاگیسو ربادا کی گیند پر ہینرک کلاسین کو کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔
ان کے بعد کین ولیمسن بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ ڈیرل میچل 49، ٹام لیتھم چار، مائیکل بریس ویل 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس 49 اور میچل سینٹر چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں افریقی ٹیم 312 رنز بنا سکی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے