فرنچ اوپن فائنل، کوکو گوف سے ہارنے پر آرینا سبالینکا کی دلچسپ تاویلیں
امریکہ کی کھلاڑی کوکو گوف نے پہلی بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
گوف نے سنیچر کو ٹاپ رینکنگ آرینا سبالینکا کو 6-7 (5) 6-2، 6-4 سے شکست دے کر جیت کو گلے لگایا۔
فرنچ اوپن میں کوکو گوف سے ہارنے کے بعد آرینا سبالینکا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، پیرس میں سنیچر کو فائنل میں تین سیٹوں کے سنسنی خیز مقابلے (6-7، 6-2، 6-4) میں شکست کے بعد اُنہوں نے جیتنے والی کھلاڑی کی تعریف نہ کی۔
گوف کے پاس اپنی جیت کے بعد سبالینکا کے لیے بہترین الفاظ کے سوا کچھ نہیں تھا، لیکن عالمی نمبر ون نے اس کے جواب میں اپنی حریف کھلاڑی کی تعریف نہ کی۔
ہار پر اپنی پوڈیم گفتگو کے دوران سبالینکا نے اپنے مخالف کو فتح پر مبارکباد دی تاہم کہا کہ کوکو گوف نے ہوا کے چلنے کے دوران اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
بعد میں اگرچہ سبالینکا نے ایک پوسٹ گیم پریس کانفرنس میں اپنے ہی خراب کھیل پر افسوس کا اظہار کیا اور اس یہ حقیقت تسلیم کی کی کہ اگر اس نے اتنی زیادہ غلطیاں نہ کیں (70 سے 30 تک گوف) ہوتیں تو فرنچ اوپن کا ٹائٹل ان کا ہو سکتا تھا۔ "جب آپ نے 4-1 سے برتری حاصل کی تو کیا ہوا؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کوکو گوف نے اس کے بعد بہتر کھیل پیش کیا یا حالات مشکل ہو گئے؟”
ایک رپورٹر نے ٹینس لیٹر کے ذریعے سبالینکا سے پوچھا۔
سبالینکا نے جواب دیا کہ ”میرے خیال میں ہوا زیادہ تیز تھی۔ آج میں نے خود کو ذہنی طور پر اچھی طرح سے نہیں سنبھالا۔ بنیادی طور پر یہ ہے۔ میں صرف زبردستی غلطیاں کر رہی تھی۔ مجھے نہیں معلوم۔ مجھے اعدادوشمار کو چیک کرنا ہے۔ میرے خیال میں اس نے میچ اس لیے نہیں جیتا کہ اس نے ناقابل یقین کھیلا۔ صرف اس لیے کہ میں نے وہ تمام غلطیاں کیں، اگر آپ باہر سے دیکھیں تو آسان گیندوں سے۔”
سبالینکا نے مزید کہا کہ یہ کئی ماہ میں ان کی بدترین کارکردگی تھی اور حیرت انگیز طور پر بیان دیا: کہ اگا سیاٹک کو اپنی حریف سے بہتر کھلاڑی قرار دیا۔
سبالینکا نے کہا کہ اگر سیمی فائنل میں اگا سیاٹک مجھے شکست دے دیتیں تو آج فائنل میں وہ گوف کو فرنچ اوپن نہ جیتنے دیتیں۔
سبالینکا کی یہ رائے اس بھی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کہ گوف نے صرف ایک ماہ قبل میڈرڈ اوپن میں اگا سویٹیک (6-1، 6-1)سے بآسانی شکست دی تھی۔
بالآخر ہر تجزیہ کار سبالینکا کی گفتگو کو اپنی ہار تسلیم نہ کرنے اور حیلے بہانے والی شخصیت کے طور پر لے رہا تھا کیونکہ سبالینکا 2023 میں یو ایس اوپن کے فائنل میں بھی کوکو گوف سے ہار گئی تھیں، جب اس نے اسی طرح پہلا جیت سیٹ لیا لیکن آخری دو ہار گئیں۔