کھیل

فاسٹ بولرشاہنواز دھانی کو سانس لینے میں تکلیف، سرجری میں کنکر نکل آیا

دسمبر 28, 2021 < 1 min

فاسٹ بولرشاہنواز دھانی کو سانس لینے میں تکلیف، سرجری میں کنکر نکل آیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب ناک کے آپریشن سے گزرنا پڑا ہے۔

پیر کی شب اپنی ایک ٹویٹ میں شاہنواز دھانی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں کافی عرصے سے ناک کی ہڈی بڑھ جانے کے سبب سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں ایک آپریشن کروانا پڑا۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اور خاندان کے مشورے کے بعد میں نے یہ سرجری کروا لی ہے۔
’الحمدللہ، اچھا محسوس کررہا ہوں۔‘

ان کے آپریشن کا سن کر فاسٹ بولر کے مداح انہیں آرام کا مشورہ اور جلد صحت یابی کی دعائیں دے رہے ہیں۔
ارسلان جاگ نامی صارف نے لکھا کہ ’اس آپریشن کے بعد اگلے 24 گھنٹے گزارنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ میں خود اس مرحلے سے گزر چکا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ناک مکمل بند ہوجاتی ہے اور آنکھوں سے مسلسل پانی آتا ہے۔‘
’آپ کی جلد صحت یابی کے لیے بہت ساری دعائیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے