اسلام آباد میں تیز رفتار کار کو حادثہ، چار دوست ہلاک
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے علاقہ بہارہ کہو میں مری روڈ پر بہرہ پل کے قریب خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار دوست ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار تین دوست فرحان، فہد اور حمزہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سبحان اور سوراب کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تھانہ بہارہ کہو پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Array