اہم خبریں

ٹرمپ کی کرسمس پر کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی پیشکش کیوں؟

دسمبر 26, 2024 2 min

ٹرمپ کی کرسمس پر کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست بنانے کی پیشکش کیوں؟

Reading Time: 2 minutes

امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کرسمس پر بالکل متضاد پیغامات جاری کیے۔

ٹرمپ کے پانامہ کینال پر قبضے، گرین لینڈ خریدنے اور کینیڈا کا امریکہ سے الحاق کرنے کے بارے میں بیانات نے کرسمس کے دن کو دلچسپ بنا دیا۔

جب جو بائیڈن نے ’مہربانی اور ہمدردی‘ کے جذبات میں گندھا ایک مختصر، روایتی اور موسمی پیغام شائع کیا، تو ڈونلڈ ٹرمپ نے دن بھر تین درجن پوسٹیں کیں۔ 

ان کے کرسمس پیغامات میں براہ راست ’بنیاد پرست بائیں بازو کے پاگلوں‘ اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مخاطب کیا گیا ’جن کے شہریوں پر ٹیکس بہت زیادہ ہیں۔‘

نومنتخب صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ ’بائیں بازو کے بنیاد پرست پاگلوں کو کرسمس مبارک ہو، جو ہمارے عدالتی نظام اور ہمارے انتخابات میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

بے ترتیب انداز اور کیپٹلائزیشن کا استعمال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کرسمس کے دن اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹرتھ سوشل‘ کو گرم رکھا۔

 جو بائیڈن کی چھٹیوں پر تمام امریکیوں کے لیے نیک خواہشات کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ ماہ نومبر میں انتخابی جیت سے ریپبلکن کی واپسی ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سیاسی پولرائزیشن اور تقسیم کی وجہ سے ہوئی، جس میں ٹرمپ ایک بڑے رہنما کے طور پر اُبھرے۔

ٹرمپ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں خود کو ’سال کا محب وطن‘ ظاہر کیا گیا اور ایک اور سابق صدر براک اوباما پر طنز کیا جو ڈیموکریٹ رہے ہیں۔

دیگر ٹویٹس میں انہوں نے اپنی اگلی کابینہ کے لیے نامزد افراد کی تعریفیں کیں، گرین لینڈ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پانامہ کینال سے گزرنے والے امریکی جہازوں کی طرف سے ادا کی جانے والی فیس کے بارے میں اپنے تحفظات ظاہر کیے۔

نومنتخب امریکی صدر نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک بار پھر کینیڈا کا ’گورنر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک (کینیڈا) ہماری 51ویں ریاست بن گیا تو ان کے ٹیکسوں میں 60 فیصد سے زیادہ کمی کی جائے گی‘ اور ’ان کے کاروبار فوری طور پر دوگنا ہو جائیں گے۔‘

ٹرمپ نے پانامہ کینال پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ کرنے کی اپنی دھمکیوں کو بھی دہرایا، شکایت کی کہ چین کا آبی گزرگاہ پر ’غیرقانونی‘ اثر و رسوخ ہے اور واشنگٹن ’مرمت‘ کے لیے اربوں ڈالر کی رقم لگاتا ہے، لیکن اس کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہوگا ’کچھ بھی۔‘

چند منٹ بعد انہوں نے فلوریڈا کے سیاست دان کیون مارینو کیبریرا کو پانامہ میں سفیر کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا کہ ’ایک ایسا ملک جو پانامہ کینال پر ہمیں ان کے خوابوں سے بہت آگے لے جا رہا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے