اہم خبریں پاکستان

افغانستان سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ، پانچ اہلکار ہلاک

فروری 6, 2022 < 1 min

افغانستان سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ، پانچ اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوجی چوکی پر افغانستان سے فائرنگ میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتوار کو پاکستانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بین الاقوامی سرحد پر افغانستان سے شدت پسندوں نے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق ’پاکستانی فوجیوں نے دہشت گردوں کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے اور ہماری انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔‘

قبل ازیں کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے سرحدی علاقے میں فوج پر حملے میں چھ اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستانی فوج کے مطابق ’فائرنگ کے تبادلے میں  شہید ہونے والوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیا اللہ خان(لکی مروت)، سمیر اللہ خان(بنوں)، ناہید اقبال (کرک) اور ساجد علی (بھاولنگر) شامل ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ’ پاکستان دہشت گروں کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کے استعمال کی پرزور مذمت کرتا ہے اور افغانستان کی عبوری حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

بیان کے مطابق ’پاکستان کی فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے