شاہد مسعود کو ایک کروڑ جرمانہ، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ایک مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود پر ہتک عزت کے ایک مقدمے میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایک الگ مقدمے میں ایک اور عدالت نے حاضر نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے سنہ 2018 میں دائر کیے گئے دو الگ الگ مقدمات میں عدالتوں نے حکم نامے جاری کیے۔
ایڈیشنل سیشن جج جنوبی اشرف حسین نے اینکر شاہد مسعود کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے لیے ۱۲ فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کراچی فتح مبین نظام نے ہتک عزت کے مقدمے میں شاہد مسعود کو شکایت کنندہ سعید غنی کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
Array