اسلام آباد میں افغان خاتون کے ریپ کے الزام میں چینی شہری گرفتار
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں پولیس نے افغان خاتون سے زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کر کے تلاشی پر گھر سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے دو الگ الگ مقدمات کے مطابق شہر کے سیکٹر ایف ایٹ کی رہائشی افغان خاتون ع نے پولیس کو بتایا کہ ایف سیون میں چینی شہری کے امپورٹ ایکسپورٹ کے دفتر میں ملازمت کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مبینہ زیادتی کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے گھر میں موجود اسلحے کے بارے میں بھی بتایا۔
پولیس نے ملزم کو ساتھ کے کر اس کے گھر کی تلاشی لی تو تین عدد رائفلیں اور ایمونیشن ملا جن کا لائسنس نہیں تھا۔
پولس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔
Array