اخبار کے مالک تجزیہ کار محسن بیگ کی گرفتاری، فائرنگ سے اہلکار زخمی
اسلام آباد میں اخبار اور نیوز ایجنسی آن لائن کے مالک تجزیہ کار محسن بیگ کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق محسن بیگ کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا بلکہ تھانہ مارگلہ پولیس نے بیلف کو رپورٹ مہیا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محسن بیگ کو مقدمہ نمبر 87 میں گرفتار کیا گیا ہے۔
محسن بیگ کو ٹی وی پروگرام میں بولنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر گرفتار کیا گیا.
پولیس کے مطابق محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی، اقدام قتل، حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے.
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے کمزور ہیں کہ وہ خود پر تنقید سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عوام ان کے سچ سے واقف نہ ہو جائیں۔

