پاکستان

شہریوں کو ڈاکوؤں سے بچانے کی کوشش، فائرنگ سے صحافی اطہر متین ہلاک

فروری 18, 2022

شہریوں کو ڈاکوؤں سے بچانے کی کوشش، فائرنگ سے صحافی اطہر متین ہلاک

کراچی میں نجی نیوز چینل سما سے منسلک سینیئر پروڈیوسر سڑک پر ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کی صبح کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے چورنگی سے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

شہر کے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے جب اطہر متین کی گاڑی نے واردات ناکام بنانے کے لیے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان نیچے گرے اور گولیاں چلا دیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے اپنی موٹرسائیکل چھوڑی اور ایک اور شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سما کےسینیر پروڈیوسراطہر متین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے