اہم خبریں پاکستان

محمد موسیٰ ولد خاور سکنہ پاکپتن ساتھیوں سمیت نشے کی حالت میں گرفتار

فروری 21, 2022 < 1 min

محمد موسیٰ ولد خاور سکنہ پاکپتن ساتھیوں سمیت نشے کی حالت میں گرفتار

Reading Time: < 1 minute

لاہور میں پولیس نے رات گئے ایک ناکے پر شراب کی تین بوتلوں کے ساتھ کار سواروں کو گرفتار کیا ہے۔

غالب مارکیٹ تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق چوہدری ظہور الہیٰ روڈ پر پی ایس ایل میچوں کے سلسلے میں لگائے گئے ناکے پر ایک ہنڈا سوک کار کو روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔

پولیس اہلکار کے مطابق کار میں فرنٹ سیٹ پر محمد موسیٰ ولد خاور سکنہ پاکپتن بیٹھے تھے جن کے ساتھ ڈرائیور اور پچھلی نشست پر ایک دوست بھی تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ افراد سے شراب کی تین بوتلیں ملیں جن کو تجزیے اور ملزمان کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے