پاکستان

نڈر اور قد آور سیاست دان نہ رہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا حادثے میں انتقال

فروری 25, 2022

نڈر اور قد آور سیاست دان نہ رہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا حادثے میں انتقال

بلوچستان کے برزگ قوم پرست سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔

جمعے کو اُن کی گاڑی کو حیدر آباد سے بہاولپور جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ستر کی دہائی میں طالب علم رہنما کے طور پر بی ایس او سے سیاست کا آغاز کیا۔

انہوں نے بلوچ قبائلی سماج میں والے کے خان کے بیٹے کو الیکشن میں شکست سے دوچار کر کے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔

وہ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن رہے۔

پاکستان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر عبدالحئی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے