پاکستان

حکومت نے زیادہ رقم اکھٹی کر لی اس لیے پیٹرول سستا کیا: عمران خان

مارچ 2, 2022

حکومت نے زیادہ رقم اکھٹی کر لی اس لیے پیٹرول سستا کیا: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومت کے پاس پیسے زیادہ آنےکی وجہ سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔

بدھ کو اسلام آباد میں بلا سود قرضوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہتا ہوں کے وہ ٹیکس ادا کریں تاکہ اسے نچلی سطح پر عوام کے لیے خرچ کیا جائے۔

قبل ازیں بدھ کو ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو نے طے شدہ ہدف عبور کر لیا ہے اور ٹیکس وصولیوں میں 28.5 فیصد کا ٹھوس اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں پر رعایت دینے میں آسانی ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایف بے آر نے فروری کے 441 ارب روپے کے ریونیو ٹارگٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے ایک ریلیف پیکج کے تحت پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی پونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ماہرین پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے مگر وزیراعظم کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بجائے کم کرنے کے اعلان نے ملک میں نئی بحث کو جنم دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے