مونال ریستوران کھول دیا جائے: جسٹس اعجاز الاحسن کے بینچ کا حکم
سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔
منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے ملٹری فارمز ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ریستوران کو سیل کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری نہیں کیا اور مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس کے سیل کیا۔

