وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
پاکستان میں اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
تحریک جمع کرانے والے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، پیپلزپارٹی کی شازیہ مری اور جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل تھے۔
اپوزیشن ارکان نے اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی۔

