پاکستان

اسلام آباد میں سرکاری اجازت کے بغیر عورت مارچ، حقوق کے لیے نعرے

مارچ 8, 2022

اسلام آباد میں سرکاری اجازت کے بغیر عورت مارچ، حقوق کے لیے نعرے

خواتین کے بین الاقوامی دن پر اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں خواتین نے ’عورت مارچ‘ اور مختلف ریلیوں کے ذریعے اپنے حقوق کے حوالے سے مظاہرے کیے ہیں۔

کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی مارچ اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

سلام آباد میں اس سال ضلعی انتظامیہ نے عورت مارچ کے منتظمین کو مظاہرے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا اور اسلام آباد پریس کلب کے اردگرد کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر مظاہرے کے انعقاد کو روکنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور جامعہ حفصہ کی جانب سے حیا مارچ اور واک کے لیے بھی این او سی جاری نہیں کیے گئے تاہم جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں ریلی نکالی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے