پاکستان

عمران خان کی اپوزیشن رہنماؤں کے نام بگاڑ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں

مارچ 9, 2022

عمران خان کی اپوزیشن رہنماؤں کے نام بگاڑ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے نام بگاڑ کر اُن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

بدھ کو کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرنے کے بعد گورنر ہاؤس میں پارٹی کارکنان سے جارحانہ خطاب میں عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ تحریک عدم کی ناکامی کے بعد وہ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
 
عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے نام بگاڑتے ہوئے انھیں مخاطب کیا اور کہا کہ ’زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان اب تمہارا وقت آ گیا ہے۔ میں تم لوگوں کو وہاں پہنچاؤں گا جہاں تمہیں بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے