پاکستان

پشاور میں خودکش حملہ کرنے والا افغان پناہ گزین تھا: پولیس

مارچ 10, 2022

پشاور میں خودکش حملہ کرنے والا افغان پناہ گزین تھا: پولیس

پاکستان میں پولیس نے کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں خود کش حملہ کرنے والا افغان پناہ گزین تھا جو داعش سےحملے کی تربیت لینے افغانستان گیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق بدھ کو پولیس کے دو سینیئر حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس کا ’خراسان‘ گروپ کئی برسوں سے افغانستان اور پاکستان میں سرگرم ہے۔

پشاور حملے میں 60 افراد مارے گئے تھے.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 30 برس کے لگ بھگ تھی اور اپنے خاندان کے ساتھ برسوں پہلے پاکستان آیا تھا۔’حملہ آور افغانستان گیا، وہاں تربیت لی اور پھر واپس آگیا۔ اس نے اپنی فیملی کو کچھ نہیں بتایا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اسلامی امارات خراسان ہمارے لیے بڑا خطرہ بن رہی ہے۔ وہ افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں لیکن ان کے یہاں سلیپر سیل ہیں۔‘

طالبان حکام نے اس پر کوئی فوری جواب نہیں دیا۔

پولیس کے مطابق ایک آپریشن میں اس حملے کے تین سہولت کاروں کو ہلاک کر دیا گیا اور 20 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے