پاکستان

وفاقی وزیر غلام سرور کی خودکش بمبار بن کر اپوزیشن کو اڑانے کی خواہش

مارچ 13, 2022

وفاقی وزیر غلام سرور کی خودکش بمبار بن کر اپوزیشن کو اڑانے کی خواہش

پاکستان کے وفاقی وزیر غلام سرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ خودکش بمبار بننے کی اپنی سوچ بیان کر رہے ہیں۔

سنیچر کو رات گئے مختلف ٹوئٹر ہینڈلز سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں وفاقی وزیر بظاہر کسی تقریب یا عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خودکشی حرام ہے ورنہ وہ خودکش بمبار بن کر جہاں دین کے دشمن، ملک کے یہ دشمن بیٹھے ہوں اُن کو ایک ساتھ اڑا دیں۔


مختصر ویڈیو کلپ کے آخر میں وہ کہتے سنے جا رہے ہیں کہ یہ اُن کی سوچ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے