پاکستان

ق لیگ نے فیصلہ کر لیا،’شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت‘

مارچ 13, 2022

ق لیگ نے فیصلہ کر لیا،’شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت‘

پاکستان میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون بڑا واضح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ کرچکے ہیں، اس پر اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں، اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کے لیے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے