پاکستان

حکومت کے 10 ارکان اپوزیشن کی حفاظتی تحویل میں: پرویز الہٰی

مارچ 17, 2022

حکومت کے 10 ارکان اپوزیشن کی حفاظتی تحویل میں: پرویز الہٰی

پاکستانی میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اب نیب کا ڈر نہیں رہا، جن کی طرف دیکھتے تھے انہوں نے کہہ دیا کہ نیوٹرل ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب تھا کہ جانور کا دماغ نہیں ہوتا اس لیے نیوٹرل ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم اور بی اے پی کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، پی ٹی آئی کے 10، 12 لوگ اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، کوئی ادارہ اب اس کام کے قریب نہیں آ رہا۔ تصادم سے بچنے کے لیے حکومت کی ذمہ داری پہلی اور زیادہ ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ترین گروپ مائنس عثمان بزدار پر قائم ہے، پی ٹی آئی کے لوگ آف دی ریکارڈ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایف آئی اے اور نیب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تصادم سے بچنا چاہیے، تصادم کے نتیجے میں بھٹو کی حکومت ختم ہو گئی تھی، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ حکومت جلوس نکالے، حکومتی ارکان پر ووٹنگ کی پابندی نہیں، آئین میں کہیں لکھا کہ ووٹ دینے سے روکا جائے؟ ارکان کو ووٹ سے روکا نہیں جاسکتا، ارکان کے خلاف کارروائی ووٹنگ کے بعد ہو سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے