پاکستان

شہباز شریف کی قومی حکومت کی تجویز قابل عمل ہے؟

مارچ 17, 2022

شہباز شریف کی قومی حکومت کی تجویز قابل عمل ہے؟

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف نے تجویز دی ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پانچ سال کے لیے قومی حکومت قائم کی جا سکتی ہے۔

بدھ کی رات جیوز نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میری اپنی یہ رائے ہے کہ اگر ن لیگ کو موقع ملتا ہے تو ہمیں پی ٹی آئی کے علاوہ ایک نیشنل گورنمنٹ بنانی ہو گی جو پانچ سال مل کر، سر جوڑ کر، ملکی مسائل حل کرے۔ اس کے بعد ایک سٹیج سیٹ ہو جائے گا۔‘

شہباز شریف نے واضح کیا کہ قومی حکومت کی تشکیل ان کی ذاتی رائے ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور ہماری پارٹی کا موقف یہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ضروری قانون سازی اور فیصلے کر کے عام انتخابات ہونے چاہئیں۔

شہباز شریف کی اس تجویز پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کا واضح مؤقف آنا باقی ہے تاہم سیاسی تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ ایسی کسی حکومت کو تحریک انصاف کی سٹریٹ پاور سے خطرہ رہے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے