سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے سوا کوئی حل نہیں: وزیر داخلہ
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اب بلیک میلرز، ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔
ماضی کی یاد دلاتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 فروری 2009 کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف دو مہنیے کے لیے گورنر راج نافذ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت موجودہ حالات میں گورنر راج کا نداذ ممکن نہیں۔

