آسکر ایوارڈز میں جیسیکا چیسٹین اور ول سمتھ بہترین اداکار قرار
Reading Time: < 1 minuteامریکی اداکار ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ جبکہ جیسیکا چیسٹین نے ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
آسکر جیتنےسے کچھ ہی دیر قبل سمتھ نے گالا میں سٹیج پر دھاوا بولا اور میزبان راک کو تھپڑ رسید کیا تھا جنہوں نے اداکار کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔
سمتھ نے اپنی تقریر کے اختتام میں کہا کہ ’میں امید کر رہا ہوں کہ اکیڈمی مجھے واپس بلائے گی۔‘
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا ہے۔
ول سمتھ نے کہا کہ ’رچرڈ ولیمز اپنے خاندان کے ایک زبردست محافظ تھے۔ فن زندگی کی نقل ہے۔ میں پاگل باپ کی طرح دکھتا ہوں جیسا کہ انہوں نے کہا، جیسا کہ وہ رچرڈ ولیمز کے بارے میں کہتے ہیں۔ لیکن محبت آپ کو پاگل پن پر مجبور کر دیتی ہے۔‘