متفرق خبریں

نئی سنسرشپ، تین انصافی اینکرز آف ایئر کر دیے گئے

اپریل 8, 2022 < 1 min

نئی سنسرشپ، تین انصافی اینکرز آف ایئر کر دیے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ٹی وی چینلز اور یوٹیوب پر سازشی کہانیاں گھڑنے کے لیے بدنام اینکر عمران ریاض خان کو نجی چینل سما نے آف ایئر کر دیا ہے۔

جمعے کی شام وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بتایا کہ عمران ریاض کے علاوہ ملیحہ ہاشمی اور جیو نیوز کے ارشاد بھٹی کو بھی آف ایئر کیا گیا ہے۔

ارشاد بھٹی نے اس کے جواب میں لکھا کہ ” شیریں صاحبہ میں جیو میں ہی ہوں،کسی نےنہیں نکالا،میں 3دن کی چھٹی پر ہوں،انشاءاللہ سوموار کو آپ کو جیو کی سکرین پر نظر آؤں گا. آپ کاشکریہ،مجھےپتا ہےآپ نرم دل،تبھی تو نوازشریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں مگر شکرکریں آپ کاپیکاآرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پر ؟

تاحال اس حوالے سے عمران ریاض خان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ شیریں مزاری نے صحافی تنظیموں کو اس عمل کی مذمت کرنے کے لیے کہا ۔

قبل ازیں صحافی حامد میر نے شیریں مزاری کی ٹویٹ کے جواب میں جیو نیوز کی جانب سے ارشاد بھٹی کو آف ایئر کیے جانے کی تردید کی تھی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے