روسی جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteروس کا ایک جیٹ فائٹر جنوب مغربی یاسک کے علاقے میں رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا. حادثے میں تین بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے.
یاسک کا یہ علاقہ یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں کے رہائشی جیٹ طیاروں کے شور سے پہلے ہی خوفزدہ رہتے ہیں۔
علاقائی گورنر وینیمین کونڈراتیف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ جس نے نو منزلہ رہائشی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا، اس پر قابو پا لیا گیا۔
علاقے کی ایک رہائشی اوکسانا، جنہوں نے اپنا آخری نام بتانے سے انکار کیا، اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ’عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ اندر سب کچھ جل رہا ہے۔ دھواں ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ جب یہ خبر سنی تو وہ ٹریفک میں پھنس گئیں۔
’میں صدمے میں ہوں۔ میرا بچہ گھر میں اکیلا تھا۔ ہم پہلے ہی ہر روز خوف کے مارے سو جاتے تھے، یوکرین کا شہر ماریوپول ہم سے بالکل اس پار ہے۔‘
صدارتی دفتر کریملن نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی اور انہوں نے حکم دیا کہ ’فوجی طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر متعلقہ خاندانوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے۔‘