پاکستان

پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچوں کو شہریت دینے کے لیے اقدامات کا حُکم

اکتوبر 20, 2022

پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچوں کو شہریت دینے کے لیے اقدامات کا حُکم

پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان نوجوان کی پاکستانی شہریت کے لیے رٹ درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا.

اسلام آباد (۲۰ اکتوبر ۲۰۲۲) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو پاکستان میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا.

افغان مہاجر ین کے خاندان میں پیدا ہونے والے ایک نوجوان کی پاکستانی شہریت کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے پہلے سینیٹر حمد اللہ کے کیس میں دیے گئے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے.

چیف جسٹس نے وزارتِ داخلہ کے وکیل سے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گا اور اس کو صرف پیدائش کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ امریکہ اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے.

درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عمر گیلانی نے کہا کہ ان کے موکل نے ۲۴ سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گذارے۔

چیف جسٹس نے شہریت کی درخواست پر اگلے جمعے تک قانونی کاروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا.

وزارت داخلہ کے وکیل نے یقین دلایا کہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے