پاکستان

آڈیو لیکس کی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان سپریم کورٹ میں

اکتوبر 20, 2022

آڈیو لیکس کی تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان سپریم کورٹ میں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات اور مزید آڈیو کی لیکس کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جمعرات کو عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدبرآں ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے،حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے