پاکستان

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اکتوبر 21, 2022

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا باضابطہ حصہ ابھی تک کیوں نہیں ،ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی،الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ہوتاکون ہے یہ فیصلہ کرنے والا!۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتاہوں اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے