صحافی و اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، اٰہلخانہ کی تصدیق
پاکستانی صحافی و اینکر ارشد شریف کی کینیا میں موت واقع ہو گئی ہے. اے آر وائے نیوز کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا.
پیر کو علی الصبح ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے.
سوشل میڈیا پر ارشد شریف کی موت کے حوالے سے مختلف کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں تاہم کینیا کی پولیس نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا.
ارشد شریف کو عمران خان کا حامی سمجھا جاتا تھا اور وہ ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک چھوڑ گئے تھے.

