پاکستان

ارشد شریف کی موت، عدالت کی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اکتوبر 24, 2022

ارشد شریف کی موت، عدالت کی حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اینکر ارشد شریف کے مبینہ قتل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور خارجہ کو مقتول کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے یہ ہدایت قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے دائر ایک درخواست پر جاری کی۔

پیر کو عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں سیکریٹری فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں۔

عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور منگل کو عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے