ارشد شریف کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹوئٹر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ میرے مرحوم شوہر کی آخری تصویر سوشل میڈیا سائٹ سے ہٹائی جائے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں جویرہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے گھر جو بھی سیاست دان آئیں وہ میڈیا کے ہمراہ نہ آئیں۔

